سوشل میڈیا ٹیموں کو متحرک کیاجائے، گورنر کی میاں اکمل کو ہدایت

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن ضلع گجرات میاں اکمل کوسوشل میڈیا پرجھوٹ اورغلطانفارمیشن پھیلانے والے عناصرکے خلاف موثرکردارادا کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کے لئے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کوتحرک میں لائیں اس وقت قوم کواخلاقی تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے تمام ن لیگی کارکنان ورہنما ایسے شرپسند عناصرکاقلع قمع کرنے کے لئے میدان میں آئیں اورمسلم لیگ ن کاموقف بہترین اندازمیں پیش کرتے ہوئے عوام کواصل حقائق سے آگاہ کیاجائے انہوں نے میا ں محمداکمل کو اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنرہاؤس دورے کی بھی دعوت دی اس موقع پرمیاں اکمل نے گورنربلیغ الرحمن کویقین دلایاکہ ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن متحرک اورمنظم ہے اورہرپلیٹ فارم پرپارٹی کی بھرپورنمائندگی کی جارہی ہے 

آج کا اخبار
اشتہارات