”رشیدہ شفیع واٹر فلتریشن منصوبہ“مرغزار کالج میں پلانٹ نصب

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)رشیدہ شفیع واٹرفلٹریشن پلانٹ کے منصوبہ گورنمنٹ مرغزارگرلزکالج گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ کے تحت 72ویں رشیدہ شفیع واٹرفلٹریشن پلانٹ کی پروقارافتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی کینیڈا کے ممتازبزنس مین گلنازاحمد،صدرکڈنی سنٹرمیاں محمداعجاز تھے جنہوں نے بانی ٹراماسنٹرامتیازکوثر،سینئرنائب صدرگجرات چیمبرچوہدری اسد بھٹی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرفلٹریشن پلانٹ کاافتتاح کیا قبل ازیں معززمہمانوں کاتقریب میں آمد پرپرنسپل ڈاکٹرراضیہ اقبال نے سٹاف کے ہمراہ والہانہ اورپرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر چوہدری وحید الدین ٹانڈہ، رضوان دلدارچوہدری، باؤمنیرپشاوری، عاصم مشتاق بٹ، شیخ ابرارسعید، علی انصرگھمن، سیٹھ قمرخورشید، سجاد شفیع، خادم علی خادم، چوہدری توصیف عبداللہ، چوہدری بابردراجی،حماد اسلم،اخلاق احمد سمیت کالج طالبات کی کثیرتعداد موجود تھی،مرغزارکالج گجرات میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کیلئے میاں محمداعجازجی ایف سی فین، یاسریعقوب سیٹھی، رضوان دلدارچوہدری، باؤ منیرپشاوری،حاجی صغیراحمد،سیٹھ قمرخورشید، توصیف عبداللہ نے عطیات فراہم کیے اس موقع پر خیروبرکت کیلئے بھی خصوصی دعاکرائی گئی۔

آج کا اخبار
اشتہارات