Published: 27-10-2022
جلالپورجٹاں (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ سٹی جلالپورجٹاں کے سینئر راہنما چوھدری خالد مظفر نے کہاہے وزیر اعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الہٰی نے گجرات ڈویڑن کے لئے اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس شروع کر کے ثابت کردیا وہ اہل گجرات کے لئے خدائی خدمت گار ہیں۔یہ بات انہوں نے سینئر صحافی محمد اعظم انصاری کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیے گئے ظہرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی چوھدری خالد مظفر نے کہاکہ سابق وفاقی وزیر چوھدری وجاہت حسین اور ایم این اے چوھدری حسین الہی این اے 68 کو مسائل فری حلقہ بنانے اور تعمیر و ترقی سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔چوھدری حسین الہی نے جلالپورجٹاں کے مسائل کے حل پر فوکس کیا ہوا ہے جبکہ امید ہے جلالپورجٹاں تحصیل کا نوٹییفیکیشن ایک ہفتے تک ہو جائے گا اس کے لئے انتظامی امور پر کام جاری ہے جلالپورجٹاں کو تحصیل کا درجہ مل گیا تو بہت سے مسائل حل ہوں گے اور عوام کو ان کی دہلیز پر صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں ملیں گی انہوں نے کہا حلقہ میں جس طرح میگا پراجیکٹس کا آغاز کردیا گیا ہے اس سے محسوس ہورہا ہے چوھدری حسین الہی نے تمام تر وسائل کا رخ حلقہ کے لوگوں کی فلاح کی طرف موڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی شہری مسائل کے حل کے لئے مقامی سیاسی راہنماوں سے بات چیت کرتے رہتے تھے انہوں نے سابق چئرمین ریاض ڈار مرحوم سے بھی کہا تھا شہر کے کوڑا کرکٹ کے لئے جگہ خریدی جائے مگر ان کی بات پر عمل نہیں کیا گیا آج ہمیں قرب و جوار میں ایسی جگہ ملنی مشکل ہے۔ اس موقع پر سینئر صحافی راشد غوری شبیر حسین میر فرخ یعقوب سمیت دگر بھی مدجود تھے