سید عدیل شاہ مشیر وزیر اعلیٰ، سید محسن جلالپورجٹاں شاہ کی وفد کے ہمراہ ڈیرہ سید طالب شاہ آمد

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے)سید عدیل عباس شاہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب۔سادات گروپ جلالپور جٹاں کے سالار سید محسن علی شاہ کی قیادت میں بڑے قافلہ کی ڈیرہ سید طالب حسین شاہ معین الدین پور آمد۔گلدستے و مٹھائی پیش کر کے مبارکباد دی وفد میں سابق چیئرمین بلدیہ جلالپورجٹاں سید ہاشم علی شاہ،سابق چیئرمین سید ابوالحسن شاہ ٹھٹھہ موسیٰ سمیت دیگر عمائدین ہمراہ تھے۔اس موقع پر سابق چیئرمین سید عقیل عباس شاہ،سید سہیل عباس شاہ کی طرف سے معززین کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا خوشگوار ماحول میں گپ شپ۔کافی دیر موجود رہے۔ملکی وضلع گجرات کی سیاسی صورتحال بارے اہم تبادلہ خیالات کیا گیا۔سید محسن علی شاہ نے کہا کہ چوہدری صاحبان ورکر نوازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے جب بھی چوہدری برادران کا اقتدار آیا انہوں نے ہمیشہ ورکر نوازی کا حق ادا کیا ہے۔سید عدیل عباس شاہ کا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننا ضلع گجرات کی سادات برادری کیلئے بڑا اعزاز ہے۔سید ہاشم شاہ نے کہا کہ سید عدیل عباس شاہ کا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے خوش آئند امید کرتے ہیں کہ سید عدیل عباس شاہ سنگ دھڑے اور خاص پور سادات برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے۔سابق چیئرمین سید ابو الحسن شاہ نے کہا کہ سابق ناظم سید طالب حسین شاہ مرحوم کے سپوت علاقہ کے عوام کی بہتر انداز میں خدمت و تابعداری کر رہے ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں عمائدین کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیرہ سید طالب شاہ پہنچنا انکی سیاسی مقبولیت کی منہ بولتا ثبوت ہے۔میں یہاں چوہدری صاحبان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سادات برادران پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں اہم ذمہ داریاں سونپیں ہیں انشاء اللہ سید عدیل عباس شاہ قائدین چوہدری برادران کی توقعات پر پورا اترینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات