Published: 27-10-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے راہنما چوہدری عاصم امتیاز خانووال نے کہاہے کہ چوہدری حسین الہی کا حلقہ ترقی کے منازل طے کررہا ہے حلقہ میں ان گنت ترقیاتی کاموں پرچوہدری حسین الہی کی تخلیقی سوچ کا مْنہ بولتا ثبوت ہے ہر گاؤں میں کروڑوں کے کام جاری ہیں اور لنک سڑکوں کے جال بچھ گئے ہیں ایسے محسوس ہونے لگا جیسے کسی ترقی یافتہ مْلک کا حلقہ ہو عوام میں خوشی کی لہر لوگ فخر محسوس کرنے لگے کے چوہدری حسین الہی اْن کا نمائیندہ ہے ایسے نمائیندہ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جو اپنی عوام کی سہولت کے لیے دن رات جدو جہد کرتے ہیں چوہدری حسین الہی نے کم عْمری میں اپنا نام پیدا کیا اور اپنا لوہا منوایا بلکہ اپنے آباؤ اجداد کے نام کو آگے بڑھایا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اْن کے خْسن سلوک اعلی اخلاق اور خدمت خلق کے مْعترف ہیں اور اْن کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہیں اور اْن کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کے لیے تیار ہیں آج ہر با شعور اور دانش مند انسان چوہدری حسین الہی سے محبت اور اْنس رکھتا ہے بچے نوجوان بوڑھے عورتیں مائیں بہنیں بیٹیاں سب چوہدری حسین الہی کے لیے دْعا گو ہیں چوہدری برادران گْجرات کا سرمایہ ہیں اور اعلی سوچ والی قومیں اپنے سرمائے کی خفاظت کرتی ہیں چوہدری برادران جب بھی اقتدار میں آئے گْجرات کو ترقی ملی اور آج بھی تاریخ اپنے ماضی کو دْہرا رہی ہے کہ گْجرات کو ترقی صرف چوہدری برادران نے ہی دی پروردگار سے دْعا ہے کہ چوہدری برادران کو ہمیشہ کامیاب کرے اور وہ گْجرات سمیت اپنے صوبے اور مْلک کی خدمت کریں