Published: 27-10-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری عمران اسلم وڑائچ چیف ایگزیکٹو عمران بلڈرز نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی چوہدری مونس الٰہی گجرات کو ماڈل بنا رہے ہیں، گجرات میں میگا پراجیکٹس ان کی عوام دوستی کا ثبوت، ہر شعبہ میں بہتری کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اور عام آدمی کے دیرینہ مسائل حل کروائے جا رہے ہیں جس کے ثمرات براہ راست عوام کو میسر آرہے ہیں گجرات میں وزارت اعلیٰ کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں انشاء اللہ چوہدری صاحبان گجرات کو ہر لحاظ سے ماڈل بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے ہم چوہدری برادادران کے زیر قیادت عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔