Published: 27-10-2022
ٹانڈہ (منظور اے ملک،ایم عارف جان) المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے) کے زیر اہتمام بفیضان نظر مفکر اسلام مفسر قرآن حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ (سربراہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان) سفید موتیا کا فری آئی کیمپزیر انتظام المصطفی ویلفیئر سوسائٹی ٹانڈہ کے الائیڈ سکولز سسٹم عائشہ صدیقہ کیمپس بڑیلہ شریف روڈ ٹانڈہ میں انعقاد پذیر ہوا جس میں کوآرڈینٹر المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ لاہور حامد کی قیادت میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی سفید موتیا کی تشخیص آپریشن اور لینز کی مفت سہولیات عینکیں اور میڈیسن فری دی گئیں فری آئی کیمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ مولانا عبدالقادر مصطفائی نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت معروف ثناء خوان مصطفیٰ علامہ مقبول احمد قادری نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے اس آئی کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین بچوں بوڑھوں نوجوانوں نے بھر پور استفادہ حاصل کیا سینکڑوں آنکھوں کے مریضوں کے مفت آپریشن, مفت لینز ڈالے گئے اور مفت ادویات بھی دی گئیں جبکہ کیمپ میں آنے والوں مریضوں کے لیے المصطفی ویلفیئر سوسائٹی ٹانڈہ نے کھانے کا بھی وافر مقدار میں انتظام کیا تھا کیمپ میں آنے والوں کو باعزت طور پر کھانا کھلایا گیا ٹانڈہ کے سماجی حلقوں نے المصطفی ویلفیئر سوسائٹی ٹانڈہ کے عہدیدران و ممبران کو کامیاب آئی کیمپ منعقد کروانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ھے