ڈنگہ اوورسیز پاکستانی کی موٹر سائیکل و لاکھوں مالیتی کا سامان چوری

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) اوورسیز پاکستانی کی حویلی سے 4 لاکھ 65 ہزار مالیت کا سامان اور موٹر سائیکل چوری۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم میاں ذکاء اللہ ولد میاں محمد اشرف قوم گوجر سکنہ چنن حال ہی میں اپنے گھر چنن آیا ہوا تھا جس نے عمارت کی تعمیر کے لئے روایت میرج ہال کے سامنے حویلی میں 32 من سریا‘ لکڑی شٹرنگ سامان اور ہنڈا موٹر سائیکل کھڑا کیا تھا۔ جس کو میاں محمد افضل نے اطلاع دی کہ آپ کی حویلی سے سریا غائب اور موٹر سائیکل بھی موجود نہ ہے۔ جس کو کافی روز دونوں تلاش کرتے رہے تا ہم وہ نہ ملا۔ جس پر اس کی اطلاع پر تھانہ ڈنگہ میں نا معلوم ملزمان کے خلاف پرچہ درج کر لیا گیا ہے

آج کا اخبار
اشتہارات