Published: 27-10-2022
گجرات (امجد مرزا سے) ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت نمبر دار محسن چوہدری آف جلالپور صوبتیاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقہ میں معاشی ترقی بنیادی صھت اور تعلیم عام آدمی تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نمبر دار ہاؤس جلالپورجٹاں صوبتیاں کی زیر نگرانی نیا کاروباری پراجیکٹ MH سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، دوسرے کاروباری مراکز سمیت MH سنٹر جلالپورصوبتیاں میں حسین اضافہ ثابت ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خوشحالی، علاقائی ترقی فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر اپنے حصے کا کردار ادا کر رہے ہیں، خدمت خلق کا جذبہ وراثت میں ملا ہے نمبردار ہاؤس جلالپورصوبتیاں خدائی خدمتگاری کے مشن کو جاری و ساری رکھے گا اور نمبر دار ہاؤس کا ہر فرد ہر روز ہر لمحہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہے