Published: 27-10-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو) زاہد محمود‘ ارشد محمود‘ شہزاد حسین‘ خرم شہباز‘ المرتضیٰ اور فاصل منہاج یونیورسٹی علامہ مجاہد حق نواز کے والد گرامی محمد ولید اویس اور محمد نوید مغل کے دادا سابق امیدوار کونسلر راہنما مغل برادری حاجی عبدالغفور گوندل محلہ رام باغ والے جو گزشتہ روز وفات پا گئے تھے ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز قبرستان بلہڑاں والے میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے نمایاں شخصیات میاں زاہد محمود کولیاں شاہ حسین‘ ایوب مغل ٹھیکیدار‘ محمد شریف چشتی‘ چوہدری راشد محمود‘ چوہدری ساجد محمود‘ فتح جنگ وڑائچ‘ چوہدری آفتاب احمد‘ چوہدری حیات گجر‘ چوہدری عثمان اسلم ڈنگہ‘ گلشاد احمد سیکرٹری کولیاں شاہ حسین‘ چوہدری وقاص شمشاد ڈنگہ‘ شیخ رستم علی‘ نثار احمد مغل‘ چوہدری وکی گجر‘ چوہدری اختر ممبر دھکڑ‘ نذر حسین ہیڈ ماسٹر‘ مہر محمد انور ناز‘ چوہدری انور واپڈا‘ میاں محمد عمران ایڈووکیٹ‘ قیصر اسحاق مغل‘ مہر ریاض‘ حاجی محمد شریف وڑائچ‘ افضل مغل‘ عمران گجر ایڈووکیٹ‘ مہر خالد پٹواری‘ عبدالمجید پپو‘ امجد حسین جٹ‘ وحید شہزاد جٹ‘ قیوم جٹ‘ چوہدری انور سہلوانہ واپڈا سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ مرحوم کی قل شریف کا ختم آج بروز جمعرات صبح 9 بجے اجتماعی دعائے 11 بجے مسجد فیضان مدینہ محلہ آرام باغ ڈنگہ میں ہو گی۔