Published: 28-10-2022
گجرات(تجمل منیر سے)پاکستان تحریک انصاف ضلعگجرات کے صدر و ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ ضلع گجرات سے پانچ ہزار کا لشکر سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کا استقبال اور اسلام آباد روانہ ہوگا، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا حقیقی آزادی مارچ کی جدوجہد میں گجرات عمر ان خان کے ساتھ کھڑا ہے ملک کو دنیا میں باوقار بنانا ہے تو عمرا ن خان کے ہاتھ مضبوط کر نا ہوں گے وہ پی ٹی آئی کے ضلعی اجلاس سے خطاب کررہے تھے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ عمران خان کے استقبال کے لئے گجرات میں چار پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مقامات پر استقبال کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ عمر ان خان واحد لیڈر ہیں جو ملکی معیشت مضبوط اور پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں حقیقی آزادی مارچ کا مقصد ملک کے فیصلے ملک کے اندر ہوں نہ ہوبیرون ملک کے پتلے ہمارے ملک کے فیصلے کریں عمران خان ہی ملک میں انصاف قائم کرسکتے ہیں ملک میں خوشحالی لا ئی جا سکتی ہے اس کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔