Published: 28-10-2022
گجرات(تجمل منیر سے)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کا اہم اجلاس ضلعی صدر چوہدری سلیم سرور جوڑا کی صدارت میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں ہوا، اجلاس میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا گیا تمام عہدیداران نے حقیقی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کرنے کا عزم کیا، اجلاس میں معروف صحافی ارشد شریف شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ضلعی جنرل سیکرٹری میاں مبین حیات، سینئر نائب صدور چوہدری ناصر احمد چھپر، چوہدری شرافت حسین،چوہدری طاہر محمود وڑائچ، چوہدری ساجد یوسف چھنی، نائب صدور احمد ندیم گجر، حاجی شبیر حسین بھٹی، زاہد اکرم، ضیاء علی شاہ سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبد اللہ وڑائچ، تحصیل صدر چوہدری زبیر احمد خاں ٹانڈہ، جنرل سیکرٹری بلال معروف بٹ، جنرل سیکرٹری تحصیل کھاریاں چوہدری شیراز گل لنگڑیال، چوہدری آصف سلیمی، مرزا عثمان اقبال، مرزا وسیم اکرم، چوہدری غلام فرید، چوہدری عدنان ریاض سمیت دیگر عہدیداران کا رکنان نے بھر پور شرکت کی۔