Published: 28-10-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) چیئرمین گجراتویسٹ مینجمنٹ کمپنی امجد پرویز بٹ کی زیر قیادت بورڈ آف ڈائریکٹر ز(GWMC) کا سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا وزٹ کیا سینئر آپریشن منیجر SWMCآغاداؤد نے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور سیالکوٹ میں کمپنی کی طرف سے ماڈلز کا معائنہ بھی کروایا، امجد پرویز بٹ کے ہمراہ چوہدری حسنین اصغر، چوہدری طارق سرمد، عبدالوہاب اور محمد جہانگیر بھی تھے، امجد پرویز بٹ نے گجرات میں کمپنی کے فعال اور بہتر منصوبوں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، سیالکوٹ کمپنی کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی، امجد پرویز بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کو خوبصورت اور سب سے منفرد بنانے کیلئے میرے پاس ٹاسک ہے انشاء اللہ کوشش ہے کہ ٹاسک بھی پورا کروں اور ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے لوگ دیرپا استفادہ کرسکیں اور گجرات میں آنے والے دوسرے اضلاع کے افراد کیلئے گجرات ایک مثال ہو