Published: 28-10-2022
گجرات(ارشد علی سے)گجرات کی ممتاز شخصیت قانون دان مسلم لیگی راہنما سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات سابق ناظم گجرات سٹی ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر چیف منسٹرسیکرٹریٹ نے ملک افتخار ایڈووکیٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، دوست احباب نے ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی ہے نیک خواہشات کا اظہار کیا ملک افتخار ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ انشاء اللہ وہ قائدین کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔