چوہدری سعادت نواز اجنالہ کا حلقہ کا دورہ، ملاقاتیں

Published: 28-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ کاحلقہ کا دورہ،عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور سیاسی معاملات پرتبادلہ خیال کیا چوہدری سعاد ت نوا زاجنالہ سے چوہدری رشید عمروال، قاضی انور دھریکڑی نے ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا چوہدری سعادت نو ازاجنالہ کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 68میں ا ربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، حلقہ کو ہر حوالے سے ماڈل اور مثالی بنانے کیلئے چوہدری حسین الٰہی کام کر رہے ہیں، ملکی صورتحال سنگین ہے بہتر لائحہ عمل اختیار کر کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کی سالمیت کیلئے عوام یکجا ہے انشاء اللہ پنجاب ترقی کی سمت رواں دواں ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات