ڈیرہ سید طالب شاہ پر صلح اکٹھ“ چوہدری فخر ندیم بیووالی، چوہدری یعقوب وڑائچ کے گلے و شکوے دور

Published: 28-10-2022

Cinque Terre

گجرات (رپورٹ:وسیم گوندل) ڈیرہ سابق ناظم سید طالب حسین شاہ معین الدین پور سیداں پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل عباس شاہ، سابق چیئرمین یونین کونسل معین الدین پور سیداں سید عقیل عباس شاہ کی موجودگی میں بیووالی کے دو متحارب گروپوں میں راضی نامہ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری فخر ندیم بیووالی،سابق کونسلر چوہدری یعقوب وڑائچ،چوہدری عنصروڑائچ،چوہدری عرفان وڑائچ کے مابین گزشتہ دنوں غلط فہمی کی بنا پر جھگڑا ہو گیا تھا۔ ممبر چوہدری اعجاز وڑائچ چک بھولا، ممتاز ٹرانسپورٹر چوہدری خاوروڑائچ،چوہدری ناصر چاہ جٹاں کی انتھک کوششوں سے  فریقین کے درمیان گلے و شکوے دور کراکے ایک جگہ پر بٹھا دیا اور باہمی نفرتوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا۔چوہدری فخر ندیم نے کہا کہ چوہدری یعقوب وڑائچ مجھے بزرگوں کی طرح عزیز ہیں ہم ایک ہی خاندان ہیں ہماری نسلوں سے ایک دوسرے سے ”ورتن“چلی آرہی ہے بچوں کی نادانی کی وجہ سے تعلق دار ی کو ختم نہیں کیا جاسکتا میں صدق دل سے چوہدری یعقوب وڑائچ،چوہدری عنصروڑائچ،چوہدری عرفان وڑائچ سے تمام گلے وشکوے ختم کر کے ساتھ نبھانے کا وعدہ کرتا ہوں۔سابق کونسلر یونین کونسل چک منجوں چوہدری یعقوب وڑائچ نے ڈیرہ سید طالب شاہ پر بڑے صلح اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سردار خاں مرحوم مجھے بھائیوں کی طرح عزیز ہمارا”حقہ پانی“ سانجھا ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونا اپنا فرض سمجھتے تھے۔چوہدری فخر ندیم،چوہدری ذوالفقار اور انکے اولاد میں اپنے بچوں کی طرح عزیز آج یہاں فساد کا خاتمہ ہوا چاہتاہے۔آئندہ کسی شر پسند کو دوبارہ دارڑ ڈالنے کا موقع نہ دیا جائیگا۔سابق ممبر یونین کونسل چک منجوں چوہدری اعجاز وڑائچ چک بھولا نے کہا کہ میں دونوں گروپوں کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ہمارا مان بڑھاتے ہوئے باہمی کدورتوں کو مزید بڑھنے سے روک لیا۔چوہدری سردار خاں،چوہدری یعقوب وڑائچ خاندانوں میں تصادم علاقہ کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں تھا۔چوہدری ناصر چاہ جٹاں نے بیووالی صلح اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری فخر ندیم، چوہدری یعقوب وڑائچ دونوں ہی ہمارے عزیز تعلقات کوخراب نہیں ہونے دینگے۔انسان خطاء کا پتلا ہے غلطی فہمی ہو جاتی ہے لیکن معاف کرنے والے کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتا ہے تمام معززین کا مشکور ہوں جنہوں  نے اس اہم مسئلہ میں ہماری راہنما ئی و مدد کی۔انشاء اللہ پیارے و محبت کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات