آر پی او ڈاکٹر اختر عباس سے میر جواد جعفری کی ملاقات

Published: 28-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)صدر حسینیہ ٹرسٹ میر جواد حسین جعفری نے گزشتہ روزوفد کے ہمراہ آر پی او گجرات محمداخترعباس سے انکے آفس میں خصوصی ملاقات کی اورانہیں ڈویژن گجرات تعیناتی پرپھولوں کاگلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پرثقلین اکبرودیگربھی انکے ہمراہ تھے۔خوشگوارماحول میں ہونیوالی ملاقات میں میرجواد حسین جعفری نے کہاکہ ہمارا انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ مثالی تعاون رہا ہے اورآئندہ بھی گجرات ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے ہرسطح پرتعاون کریں گے، انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک انتہائی نازک حالات سے گزررہاہے ایسے میں ہمیں چاہیے کہ امت واحدہ بن کرملک و قوم کی ترقی میں اپناکرداراداکریں ہمیں آپسی اختلافات کوختم کرتے ہوئے مشترکات پراکٹھے ہوجاناچاہیے تاکہ وطن عزیز پاکستان پرکوئی میلی نظراٹھاکربھی نہ دیکھ سکے،اس موقع پر آر پی او محمداخترعباس نے صدرحسینیہ ٹرسٹ میرجواد حسین جعفری کے جذبات کاخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آج کا اخبار
اشتہارات