Published: 28-10-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے گزشتہ روزالائیڈ سکول کنجاہ کیمپس میں سیرت النبی کیحوالے سے خصوصی پروگرام میں شرکت کی انکے ہمراہ پاکستان بزنس فورم گجرات کے صدرحاجی اسلم جاوید قاسم آباد بھی تھے الائیڈ سکول کنجاہ پہنچنے پر پرنسپل ماہرتعلیم چوہدری توصیف عبداللہ نے طلبا وطالبات کے ہمراہ ڈاکٹرطارق سلیم حاجی اسلم جاوید کااستقبال کیاپھولوں کے گلدستے پیش کیے الائیڈ سکول کنجاہ کیمپس کے ہزاروں طلبا وطالبات اساتذہ کرام سے امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے سیرت النبی کے موضوع پراپنے مخصوص اندازمیں خصوصی خطاب کیا اورطلبا وطالبات کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے بعد ازاں امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ضلع تلہ کنگ میں تنظیمی جماعتی پروگرام میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے