چوہدری فخر ندیم، چوہدری یعقوب وڑائچ خاندان کا جھگڑا ذاتی نقصان سمجھتے ہیں، سید عدیل شاہ

Published: 28-10-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے)ڈیرہ سابق ناظم سید طالب حسین شاہ پربڑے صلح اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل عباس شاہ نے کہا کہ ہم بیووالی کے متحارب گروپوں کے  تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے یہاں آکر ہمارا مان بڑھایا اور گلے و شکوے دورکر کے ایک دوسرے کو باہمی گلے لگا یا۔چوہدری فخر ندیم بیووالی،سابق کونسلر چوہدری یعقوب وڑائچ،چوہدری عنصروڑائچ،چوہدری عرفان وڑائچ کے مابین جھگڑاان سے زیادہ ہمارے لیے نقصان دہ تھا۔ چوہدری سردار خاں مرحوم،چوہدری یعقوب وڑائچ دونوں خاندان ہمارے عزیز انکی نااتفاقی کسی صورت قبول نہیں۔ دونوں فریقین بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے فساد کومزید بڑھنے سے روک لیا۔ہمارے لیے چوہدری یعقوب وڑائچ،چوہدری فخر ندیم محترم ہیں۔جلد بازی و جذبات میں کیے گئے فیصلے خاندان کو پس پشت ڈال دیتے ہیں سمجھداری اسی میں ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے دست وبازو بنیں اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے ایک ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں۔سابق چیئرمین یونین کونسل معین الدین پور سید عقیل عباس شاہ نے کہا کہ بیووالی ہمارا دوسرا گھر کسی شر پسند کو شرارت کی اجازت نہیں دینگے۔پہلے جو کچھ غلط فہمی کی بنا پر ہو چکا اس کو بھلا کر نئے سر سے آگے بڑھنا ہو گا۔دونوں خاندان سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ آئندہ احتیاط سے کام لیں لڑائی جھگڑے نسلیں تباہ کردیتے ہیں ہمیں اپنی نوجوان نسل کو سیدھے راستے پر چلانا ہے اور ان میں ایک دوسرے کیلئے قوت برداشت پیدا کرنا ہوگی۔چچا یعقوب ہمارے بزرگوں کی طرح اور چوہدری فخر ندیم ہمیں بھائیوں کی طرح عزیز ہیں میں تمام عمائدین علاقہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دونوں خاندان کو مزید نقصان سے بچا لیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات