چوہدری صاحبان نے شادیوال کے بڑے مسائل حل کرا دیے، بلال پرویز وڑائچ

Published: 28-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شادیوال میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے سابق ناظم وسابق چیئرمین یونین کونسلشادیوال چوہدری پرویز بشیر وڑائچ مرحوم کے صاحبزادے ضلعی چیئرمین زکوۃٰ وعشر کمیٹی چوہدری بلال پرویز وڑائچ نے بتایا ہے کہ سابق وفاقی وزیر وایم این اے چوہدری مونس الٰہی کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے شادیوال کی ترقی وخوشحالی کیلئے بے شمار ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دیکر باقاعدہ کام شروع کروادئیے ہیں جن میں محکمہ ہائی ویز کی اسکیموں 18 کروڑ روپے کی لاگت سے ہریہ والا چوک سے شادیوال براستہ سماں ڈنگہ لنک کارپٹ روڈبمعہ2.50 کلومیٹر نالے‘ 7 کروڑ20 لاکھ سے شادیوال تا دھاروکورٹ کرپٹ سڑک‘ 3 کروڑ70 لاکھ روپے سے شادیوال تا پاورہاؤس کارپٹ سڑک‘6 کروڑ5 لاکھ سے شادیوال تا دھیریکے کارپٹ سڑک شامل ہیں جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے تقریبا5 کروڑ روپے فنڈز سے شادیوال یونین کونسل کی گلیوں نالیوں کی تعمیر کی جائیگی‘تحصیل ہیڈ کوارٹر60 بیڈز ہسپتال شادیوال کے50 کروڑ روپے کے فنڈز بھی منظور ہوچکے ہیں علاوہ ازیں شادیوال میں انڈر گراؤنڈ سیوریج کیلئے بھی سرؤے مکمل ہوچکا ہے بہت جلد اسکی منظوری کے بعد فنڈز ریلیز ہونگے چوہدری بلال پرویز وڑائچ نے بتایا ہے کہ ایم این اے چوہدری مونس الٰہی‘وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ہمیشہ شادیوال کی ترقی وخوشحالی کیلئے فنڈز فراہم کیے ہیں انکے خصوصی شکرگذار ہیں انشاء  اللہ شادیوال سمیت حلقہ این اے69 کا نقشہ بدل جائیگا

آج کا اخبار
اشتہارات