ہمہ یاراں جنت۔۔۔ عمران خان کیساتھ کشتیاں جلا کر شامل ہوئے ہیں، چوہدری وجاہت حسین

Published: 30-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے نت ہاؤس میں عمائدین حلقہ این اے 68سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جو دل ہے کہیں  ہم عمران خان کیساتھ نیک دلی سے لگے ہیں سب کشتیاں جلا کر اس کے قافلے میں شامل ہوئے اور ہمارے پاس عمران خان سے واپسی کا راستہ کوئی نہیں، ہمہ یاراں جنت، ہمہ یار دوزخ، یہ نہیں کہ ہم نے ہر وقت حکومت میں رہنا ہے اگر اپوزیشن کرنی پڑی تو ایسی اپوزیشن کریں گے کہ مخالفین کو سمجھ آجائے گی اوراس طرح کی حکومت کریں گے کہ مخالفین نظر نہ آئیں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے سلیکٹ فیصلے پر دو دو چار لوگ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے رہے یہ بھی لوگوں نے دیکھ لیا ہے آج لانگ مارچ دیکھ کر مخالفین بتائیں کدھر ہیں آپ کی مٹھائیاں آپ کے بینڈ باجے، انشاء اللہ عوام آئندہ الیکشن میں انکا بینڈ بجائیں گے اور انکو سمجھ آجائے گی کہ کسی بھاؤ بکتی ہے؟ ابھی تو گاڑی سٹارٹ نہیں ہوئی کام شروع نہیں ہوا اور ان پر خوف طاری ہو گیا کہ ان کیساتھ کیا ہو گا، انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ہاتھوں کے بنائے بت، فاروق افگن صاحب کے ہاتھ کے بنائے بت خود کو خدا سمجھ بیٹھے ہیں، کہتے ہیں کہ ہاتھوں سے باندھی دانتوں سے کھولنی پڑتی ہے میں نے اپنے دانت تیز کر لئے ہیں وقت آنے پر بتاؤں گا وقت سے پہلے میں کوئی بات کرنے کا قائل نہیں چوہدری موسیٰ الٰہی نے تین سال محنت کر کے عوام کی خدمت کر کے اپنا مقام خود بنایا ہے،ہمارے یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد یہ ہے کہ پیر ہو یا منگل، بدھ ہم اکٹھے ہو کر جی ٹی روڈ پر عمران خان کا ایسا استقبال کرینگے جس طرح ظہور الٰہی سٹیڈیم میں جلسہ ہوا لوگ عمران خان کے پچھلے جلسوں کو بھول گئے ہمارا استقبال اسی طرح عمران خان کو ہمیشہ زندگی بھر نہیں بھولے گا،چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ چوہدری حسین الٰہی،چوہدری موسیٰ الٰہی اس طرح عوامی تابعدار ہونگے کبھی تصور نہیں کیا تھا،ہم نے بڑے لاڈ پیار سے پالے تھے مگر آپ کے ساتھ گلیوں میں جب عوام کی خدمت کرتے دیکھتا ہوں تو دل کو سکون ہوتا ہے،عوام کی خدمت کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہوتا ہے یہ انسان کے بس کی بات نہیں اللہ جسے چاہے چن لیتا ہے،اگر کوئی عوام کی خدمت اس لئے کرتا ہے کہ کل کو مجھے ووٹ ملیں تو یہ کوئی خدمت نہیں میرے بیٹوں کی بے لوث خدمت ہے، اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دیتا ہے، مخالفین کو سمجھ ہی نہیں کہ الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے مخالفین ابھی سے بد حواس ہو چکے ہیں،چوہدری حسین الٰہی بے دریغ ہر گاؤں، ہر علاقہ میں بے تحاشہ فنڈ ز دے رہا میں نے کہا کہ کوئی کام رہنے بھی دے کچھ کام الیکشن کے بعد کروا لیں گے تو وہ کہتا ہے کہ ابا جی ایک بار ہونے دیں جتنے کام ہوتے ہیں اگلے الیکشن سے پہلے میں سرخرو عوام میں جانا چاہتا ہوں کوئی بندہ یہ نہ کہے میرا کام رہ گیا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات