عمران خان کا گجرات، سرائے عالمگیر میں استقبال تاریخ ساز، چوہدری حسین الٰہی

Published: 30-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدریحسین الٰہی نے نت ہاؤس میں عمائدین حلقہ این اے 68سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کالانگ مارچ ملک کے مفاد کیلئے ہے، ملک کولوٹنے والے اسلام آباد میں چھپ گئے اور باقی باہر چلے گئے، اقتدار کے مزے لوٹنے والے عوام کے درمیان اب نہیں آئیں گے، لانگ مارچ میں لاکھوں شرکاء وفاقی حکومت کیلئے چیلنج ہے عمران خان کی ایک کال پر پورے پاکستان کے لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں ہر جگہ پر شاندار استقبال کئے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 100دنوں میں جتنے کام کروائے انکی نیندیں اڑ چکی ہیں پنجاب ہمیشہ عمران خان کا ہی رہے گا پاکستان کیلئے جنگ لڑنے کیلئے ہم ہر وقت حاضر ہے گجرات میں لانگ مارچ کا شاندار استقبال کرینگے جسے عمران خان اور انکے ساتھ آنے والے افراد زندگی بھر یاد رکھیں گے عمران خان کا گجرات اور سرائے عالمگیر میں استقبال کرینگے چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسیٰ الٰہی سرائے عالمگیر میں استقبال کیلئے موجود ہونگے جبکہ یہاں گجرات میں چوہدری مونس الٰہی اور میں آپ کے ساتھ استقبال کرینگے

آج کا اخبار
اشتہارات