”ہم عمران خان کیساتھ“ چور ڈاکو مقابلہ نہیں کر سکتے، چوہدری وجاہت حسین

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے موسیٰ الٰہی ہاؤسمیں اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ارشد صاحب کا مشکور ہوں جو آج یہا ں اس محفل میں ہمارے ساتھ شریک ہوئے منگل کو خان صاحب اگر رات کو بھی پہنچے تو ہم نے انکے ساتھ پیدل چلنا ہے گاڑیاں زیادہ ٹائم لیں گی ہم یہاں سے پیدل وہاں جائیں گے انہوں نے کہا کہ ماسٹر اگر سبق پڑھائے اور آگے طالب علم سبق کو سیکھیں نہ تو اس میں ماسٹر کا قصور نہیں یہ ہمارا قصور ہے کہ ہم اپنی اولاد کو یہ نہ کہیں کہ یہ بندہ سچ بول رہا ہے اس کے پیچھے لگ جائیں کل کو اولاد کا کچھ پتہ نہیں میں اپنا اور اپنی جماعت کا ایک ابہام دور کرنا چاہتا ہوں ہم اپنی کشتیاں جلا آئے ہیں ہمارا جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے سیاسی زندگی کا میرا تیس پینتیس سال کا سفر تھا جو میں گزارآیا ہوں اب اس نوجوان نسل کا کام ہے ان کیلئے میں کوئی ایسی مثال نہیں چھوڑ کر جانا چاہتا کہ کل کوئی بندہ یہ نہ کہے کہ آپ کے بزرگوں نے یہ بات کی تھی اس بات سے آپ پھر گئے ہیں ہم نے ہر قسم کے پریشر کو برداشت کیا ہے آپ سب لوگوں کو پتہ ہے کہ ہم نے کونسا پل صراط کراس کر کے عمران خان کے ساتھ چلنے کا عہد کیا ہے جو ہمارا اتحاد ہوا تھا ہم اسی چیز کو سامنے رکھ کر اور یہ جو انہوں نے اقتدار سے الگ کرنے کیلئے سازش کا ایک جال بچھایا گیا میں اسے بخوبی جانتا ہوں لوگ کہتے ہیں کہ کس طرح بیرونی سازش تھی تو میں سب جانتا ہوں کہ کہاں ان کے پروگرام بنتے اور حکومتیں گرائی اور بنائی جاتی ہیں چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ زندگی میں بڑا سیاسی سفر طے کیا ضیاء الحق، محمد خاں جونیجو، نواز شریف،شوکت عزیز، ظفر اللہ جمالی، یوسف رضا گیلانی، عمران خان صاحب اور اب شہباز شریف، آج ہم نے اپنی جس راہ کا انتخاب کیا ہم نے اپنا وقت گزار لیا آپ نے اپنی نسلوں کے لئے عمران خان کا ساتھ دینا ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو اتنی طاقت دے کہ یہ جو دس بارہ ڈاکو چور اکٹھے ہوئے ہیں انکا مقابلہ کر سکے، پچھلے جو ضمنی الیکشن ہوئے ان میں پنجابی میں واضح ثبوت ہے کہ میں تہاڈے ساریاں واسطے کلا ای بڑآں۔

آج کا اخبار
اشتہارات