Published: 31-10-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار حلقہ این اے 71چوہدری موسیٰ الٰہی نے سرائے عالمگیر موسیٰ الٰہی ہاؤس میں اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اعتماد عمران خان نے گجرات والوں پر کیا ہے اسکا بدلہ ہر اچھے برے وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر دیں گے۔آج ملک کے بچے بچے کی زبان پر ایک ہی نام ہے اور وہ ہے عمران خان۔جسے اللہ پاک عزت دیں اسے چند لوگ تو کیا ساری دنیا مل کر بھی کم نہیں کر سکتی۔جب سے رجیم چینج ہوا ہے سب کے سامنے ہے۔ملک دن بدن تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔جبکہ اس ملک کو حاصل کرنے کے لیے بے شمار ماوں نے قربانیاں دی ہیں۔ان ماوں کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھلا سکتے۔اگر کچھ ضمیر فروش مل کر یہ سوچیں کہ ہم ملک میں جنگل کا قانون چلا کر سب کچھ کنٹرول کر سکتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے۔قوم جاگ چکی ہے صرف چند سو لوگ ہی رہ گئے ہیں جنکا ضمیر سو چکا ہے۔جنھوں نے ضمیری کا طوق اپنے گلے میں پہن رکھا ہے انکا ضمیر ہر روز ملامت کرتا لیکن انہوں قسم کھائی ہوئی کہ ساری زندگی غیروں کی غلامی میں گزارنی ہے اور اپنی قوم کو بھی اپنے جیسا غلام ہی رکھنا ہے۔لیکن اب وہ وقت گزر گیا۔ چوہدری مونس الہی اور چوہدری حسین الہی کی قیادت میں سرائے عالمگیر میں تاریخ کا سب سے بڑا استقبال ہوگا۔جسے تاریخ کے سنہری اوراق میں لکھا جائے گا۔