چوہدری قمر زمان کائرہ سے ڈیرہ کائرہ پر وفود کی ملاقاتیں، مختلف دیہات کا دورہ

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (جمیل احمد چوہدری) وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نے حلقہ میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے ڈیرہ کائرہ پر چوہدری تنویر اشرف آف خواص پورکے وفد سمیت مختلف وفود سے ملاقات کی  اور ان کے مسائل سننے کے بعد انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل بھی سنے اور ان مسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ شیخ سکھا میں حاجی منور کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ ہانیاں میں چوہدری احسان کے بہنوئی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہر میں حاجی جاوید اقبال آف بانسریاں کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ بھاؤ گھسیٹ پور میں چیئرمین منظور کے کزن کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت و اظہار افسوس کیا۔ ڈنگہ میں چوہدری مہدی خاں آف بانسریاں کی پوتی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات