نواب سر فضل علی کی برسی، زمیندار کالج میں دعائیہ محفل، نوابزادگان کی قبر پر حاضری

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)سرسید گجرات نواب سر فضل علی خان مرحوم کی80ویں برسی گزشتہ روز نہایت ہی عقیدت واحترام کیساتھ گورنمنٹ زمیندارپوسٹ گریجویٹ کالج گجرات میں منعقد ہوئی، سابق ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خاں،سابق مشیروزیراعظم پاکستان نوابزادہ غضنفرعلی گل،نوابزادہ معظم علی خاں،نوابزادہ ذوالفقارعلی خاں،نوابزادہ ظفرمہدی خاں، محمد عالم قادری کاپرنسپل زمیندارکالج پروفیسرچوہدری عبدالرزاق، سید خضرمہدی، پروفیسرسعادت مہدی،پروفیسرڈاکٹرمحمداقبال بٹ نے کالج سٹاف اورطالب علموں کے ہمراہ نوابزادگان نے قبرپرپھولوں کی چادریں چڑھائیں اورفاتحہ خوانی کی،برسی تقریب میں عطاء اللہ قادری،محبوب عالم قادری،پروفیسرشہزاد منورڈائریکٹرکالجز لاہور،پروفیسرطاہرعزیزڈپٹی ڈائریکٹرکالجز گجرات،چوہدری طارق وڑائچ،پروفیسرراشد اللہ بٹ،سید جواد مہدی انسپکٹرایف بی آر،پروفیسرافتخارشاہ سمیت کالج اساتذہ وطالب علموں کی کثیرتعداد موجود تھی۔ختم پاک محفل سے خطاب کرتے ہوئے سابق مشیروزیراعظم نوابزادہ غضنفرعلی گل نے کہاکہ 1870میں گاؤں اجنالہ میں پیداہونیوالے نواب سرفضل علی خاں کی جلائی علم کی شمع کی روشنی آج چارسو پھیل چکی ہے زمیندارسکول کی بنیاد رکھنے کے بعد زمیندارکالج کیلئے زمین حاصل کی،انہوں نے اس وقت پنجاب سے اندھیروں کوختم کرنے کاعزم کیا جب اٹک سے لاہور تک کوئی بھی تعلیمی درسگاہ نہیں تھی،،نوابزادہ غضنفرعلی گل نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیشہ انسانیت کوافضل سمجھا گجرات کی دھرتی کو بڑے بڑے اعزاز حاصل ہیں، جن میں سرفہرست زمیندار کالج ہے جس نے ملک میں جنرل صدر وزیراعظم اور ججز صاحبان، اعلیٰ تعلیم یافتہ افسران پیدا کیے، انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ اپنے بزرگوں کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں اندھیروں کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔‘ اور انشاء اللہ یہ نسل درنسل سلسلہ جاری وساری رہے گا،خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسرچوہدری عبدالرزاق نے کہاکہ سرفضل علی خان نے علم وتعلیم کی راہیں کشادہ کیں جو کسی بھی سوسائٹی کی اقدار وروایات کو تابندگی بخشی ہیں، اور نونہار لان قوم کو ایک نئے عزم وجذبہ سے سرفراز کرتے ہوئے ان کی کردارسازی اوربلندی شخصیت بارے کام کیا،انہوں نے گجرات ونواحی علاقہ جات کے مسلمانوں میں تعلیم کے علم کو بلند کرتے ہوئے ایک عظیم قومی خدمت سرانجام دی، زمیندار ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کا قیام ان کا ایک اہم عملی کارنامہ تھا، سرفضل علی کالگایا ہوا پودا آج زمیندارکالج کی صورت میں ایک تناور درخت کا روپ دھار چکا ہے،ڈائریکٹرکالجزلاہور پروفیسرشہزاد منور چوہدری نے کہاکہ نواب سرفضل علی خاں نے ابتلاکے کڑے اورمشکل حالات میں حالات کاخندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے زمیندار سکول کی بنیاد رکھی جوبعد ازاں کالج بن گیا اورآج کئی سال گزرنے کے باوجود بھی نواب سرفضل علی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں،پروفیسرسعادت مہدی نے کہاکہ زمیندارکالج سے اب تک ہزاروں طلبا وطالبات اپنی علمی پیاس بجھاکر ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اورانشاء اللہ ان کالگایا گیا یہ پودا قیامت تک طالب علموں کی کردارسازی میں اپناکردارادا کرتا رہے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات