Published: 31-10-2022
گجرات(ارشد محمود سے) صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے یونین کونسل فتح پور کا دورہ کیا، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی،عمائدین سے ملاقاتیں کیں، یونین کونسل فتح پور کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا، تفصیلات کے مطابق نوابزادہ طاہر الملک نے فتح پور میں چوہدری شریف چیچی کے بھائی، چوہدری فرخ چیچی کے والد محترم چوہدری شکیل شہزاد چیچی کے تا یا جان کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر اظہا رتعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی، بعد ازاں نوابزادہ طاہر الملک نے فتح پور میں عمائدین سے ملاقاتیں کیں، بزرگ ساتھیوں کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر چیئر مین چوہدری کاشف محمود، چوہدری عاصم محمود، چوہدری غضنفر، چوہدری فواد بانیاں، چوہدری انور چیچی بھی موجود تھے۔صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے یونین کونسل سانتل کا دورہ کیا، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی ن لیگی ساتھیوں سے ملاقاتیں کیں، یونین کونسل سانتل کی علاقائی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیالات کیا گیا، تفصیلات کے مطابق نوابزادہ طاہر الملک نے گاؤں سانتل میں چوہدری اشرف سانتل کی اہلیہ محترمہ، سید منور شاہ کے والد محترم، گاؤں ملک پور خورد میں ملک اقبال کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہا رتعزیت کیا اور مرحومین کی رہائشگاہوں پر جا کر دعائے مغفرت کی اس موقع پر سابق چیئر مین چوہدری اکرم سانتل، لالہ زمان سانتل، چوہدری سنی گجر گھریرہ، ملک منشاء ڈورا، چوہدری شاویز گونا، چوہدری کاشف محمود فتح پور، چوہدری اشرف، چوہدری فیاض اکر م سانتل، چوہدری صفدر نمبردارموجود تھے۔