”لانگ مارچ مسترد“ عمران خان لوگ اکٹھے نہ ہونے پر ساتھیوں سے جھگڑ رہے ہیں، نوابزادہ طاہر الملک

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے فتح پور، سانتل، ملک پور،چھالے شریف، ملک پور خورد، جالپوال کا دورہ کیا، ن لیگی راہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کیں علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیااور آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی، ملاقاتیں کرنیوالوں میں سابق چیئر مین چوہدری اکرم سانتل، سابق چیئر مین چوہدری کاشف محمود فتح پور، چوہدری سنی گجر گھریرہ، چوہدری شاویز گونا چھالے شریف،چوہدری صفدر نمبردار، چوہدری لالہ زمان سانتل، چوہدری فیاض اکرم سانتل، چوہدری اشرف سانتل، ملک منشاء ڈورا، ملک دانش ڈورا، چوہدری شریف چیچی، چوہدری انور چیچی، چوہدری عاصم محمود فتح پور، چوہدری غضنفر، چوہدری فواد بانیاں موجود تھے،نوابزادہ طاہر الملک نے عمائدین کے ساتھ ملاقاتوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ لاکھوں افراد پر مشتمل لانگ مارچ کے دعویداروں کے تمام کے تمام دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے عوام نے عمران خان کے جعلی اور ملک دشمن مارچ کو بری طرح مسترد کردیا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان زیادہ مجمع اکٹھا نہ کرنے اور لوگوں کو گھروں سے نہ نکال سکنے پر پارٹی کے سینئر راہنماؤں سے لڑتے پھر رہے ہیں جہاں بھی جاتے ہیں لوگ ”گھڑی چور، گھڑی چور“ کے نعروں سے استقبال کر رہے ہیں نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی بنے جال میں خود ہی پھنس چکے ہیں اب وہ حیلے بہانے بنا کر مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ملک کے غیور عوام عمران خان کی ساری جعل سازی کو جان چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج تین، چار دن گزرنے کے باوجود لانگ مارچ گوجرانوالہ تک بھی نہیں پہنچ سکا عمران خان اور تحریک انصاف کے سینئر راہنماؤں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ لوگ اکٹھے نہ کرسکنے پر لڑ تے جھگڑتے نظر آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد تحریک انصاف کے سینئر راہنما عمران خان کی ہٹ دھرمی اور مغروری کی وجہ سے اسے چھوڑنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات