Published: 31-10-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن پنجاب میاں عمران مسعود کا میاں اکبر ہاؤس میں مصروف دن، دن بھر عوامی وفود سے ملاقاتیں، اساتذہ، عوامی شخصیات سے ملاقاتیں مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ سارا دن جاری وساری رہا میاں عمران مسعود سے کالجز کے اساتذہ کی وفد نے ملاقات کی۔پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر گل نے بھی ملاقات کی۔ ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ، چوہدری نعیم رضا کوٹلہ نے بھی ملاقات کی اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا اساتذنے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا بعد ازاں ملک یاسین اعوان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کیں میاں داہیم حیات نے انہیں گلدستہ پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا چوہدری صفدر اقبال سرکل انچار ج ایدھی ضلع گجرات، چوہدری عاطف منور لکی چوہدری مامون علی نے بھی گلدستہ پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا میاں عمران مسعود سے سیکرٹری گوجرانوالہ بورڈ نے بھی ملاقات کی چوہدری شکیل مہر، احسان الہی، مرزا امجد،ضلع بھر اور بالخصوص سٹی گجرات کی مختلف یونین کونسلز سے سیاسی شخصیات نے وفود کی صورت میں ملاقاتیں کیں میاں عمران مسعود نے تمام مبارکباد دینے والوں کا شکریہ کیا اور نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ عوامی مسائل کے حل اور فروغ تعلیم کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے انشاء اللہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اپنے خاندانی خدمت مشن پر عمل پیرا رہیں گے۔