Published: 31-10-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا، عمائدین سے ملاقاتی کیں اور دجنوں مقامات پر جا کر فاتحہ خوانی کی انکے ساتھ چوہدری شان ظفر حاجیوالہ، چوہدری طاہر وقار مرزا، چوہدریخورشید عالم سانتل،ملک محمد نواز، ملک عمران یاسین، ملک اسد اعوان و دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ نے حاجیوالہ، کوٹلہ ڈھینڈہ، سانتل،سرکیاں میں فاتحہ خوانی کی انہوں نے رنگپور میں راجہ طارق کی والدہ کی وفات پر،ملک ساجد ملکپور کے والد کی وفات پر،ملک ناصر کے صاحبزادے کی وفات پر، حاجی ظفر کے پوتے کی وفات پر،صوفی محمد الیاس کے نواسے کی وفات پر، سانتل میں سید اعجاز شاہ کی وفات پر، سرکیاں میں ڈاکٹر غفور کے کزن کی وفات پر، کوٹلہ ڈھینڈہ میں چوہدری شعیب کی وفات پرانکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہارافسوس کیا، ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ نے سرکیاں میں چوہدری اقبال کے ڈیرہ پر عمائدین سے ملاقاتیں کیں ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے موقع پر گجرات کے عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ہم عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکاء کا قائدین چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین، چوہدری حسین الٰہی،چوہدری مونس الٰہی اور چوہدری موسیٰ الٰہی کی قیادت میں شایان شان استقبال کریں گے، لانگ مارچ نااہل حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ، پوری قوم سڑکوں پر ہے تبدیلی قوم کا مقدر بنے گی، گجرات میں لانگ مارچ کا استقبال و شرکت ہر لحاظ سے مثالی ہو گی عملاً ثابت کریں گے گجرات چوہدری صاحبان کی ہر کال پر لبیک کہتا ہے اور تبدیلی کے اس سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے حاجیوالہ میں ممتاز شخصیات چوہدری اظہر اور چوہدری عثمان کی دعوت ولیمہ میں خصی شرکت کی اور چوہدری شان ظفر حاجیوالہ کے ہمراہ عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے تقریب میں دلہاؤں کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔