Published: 31-10-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کا یونینکونسل جلا لپور صوبتیاں کا دورہ، سابق چیئرمین چوہدری ظفر بہوچھ کے ہمراہ جالپوال روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا، اور یوسی میں جاری ترقیاتی کاموں کا سرپرائز وزٹ کیا، ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ نے متعلقہ ٹھیکیدار کو بھی کام کے حوالے سے ہدایات کیں اور کہا کہ چوہدری حسین الٰہی بڑی محنت اور تگ و دو سے فنڈز لا رہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں اس معاملے میں ہماری طرف سے کوئی کمپرومائز نہیں انشاء اللہ حلقہ کو مثالی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جلالپور صوبتیاں دورہ کے موقع پر عمائدین سے ملاقاتیں بھی کی اور لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔