Published: 31-10-2022
گجرات(وسیم گوندل سے) چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن پنجاب میاں عمران مسعود سے ممتاز صنعتکار چوہدری عابد پوربہ(ANگروپ آف کمپنیز) کی وفد کے ہمراہ ملاقات، گلدستہ پیش کرکے مبارکباد پیش کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفد میں چوہدری شاہد پوربہ، چوہدری معظم لوراں، چوہدری بوبی گندرہ، چوہدری رضی گندرہ ودیگر ہمراہ تھے۔اس موقع پر چوہدری عابد پوربہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں عمران مسعود حسب سابق فروغ تعلیم کے لیے کردار ادا کریں گے ان کا چیئرمین ٹاسک فورس ایجوکیشن بننا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے انشاء اللہ وہ پنجاب کو تعلیم وتربیت کے حوالے سے مثالی صوبہ بنائینگے ہم ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں ہم چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بہترین شخصیت کاانتخاب کیا ہے،۔