Published: 31-10-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) ممتاز سیاسی سماجی کاروباری شخصیت مہر نوید اقبال پپل (محلہ مقبول آباد)کی طرف سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل عباس شاہ کے اعزاز میں پر تکلف و گرینڈ عشائیہ کا اہتمام ”مہر ہاؤس“ کیوسیع و عریض لان میں کیا۔مہمانوں کی انواع اقسام کھانوں سے بھرپور تواضع،خوشگوار ماحول میں گپ شپ علاقائی سیاسی امور بارے تبادلہ خیالات کیا گیا۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل عباس شاہ کا پنڈال میں پہنچنے پر مہر نوید اقبال پپل نے ساتھیوں کے ہمراہ ہار و زبردست گل پاشی کر کے پرتپاک استقبال کیا۔آتش بازی کے مظاہرے،ڈھول کی تھا پ نوجوانوں کے بھنگڑے۔سید عدیل عباس شاہ کے حق میں خیر مقدمی پرجوش نعرے بازی۔اس موقع پر سابق ناظم چوہدری اصغر تیل والہ،زاہد حسین سلیمی، عامر لطیف طور، چوہدری حسنین اصغر تیل والہ،خالد پرویز بٹ دیوان میرج ہال، جاوید اقبال پپل، ارشد محمود بٹ، عمر ارشد بٹ ایڈووکیٹ، عمر ندیم،زین ندیم، بلال جاوید،اویس جاوید،جبار انور، ملک انور،علی یونس، علی امجد، اظہر لطیف دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر مہر نوید اقبال پپل نے کہا کہ سید طالب حسین شاہ مرحوم خاندان سے ہمارے دیرینہ تعلقات انشاء اللہ تعلقات کو مزید وسعت دینگے۔سید عدیل عباس شاہ کا مشیر وزیر اعلیٰ بننے علاقہ کیلئے بڑااعزاز انشاء اللہ سید عدیل عباس شاہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن انجام دینگے اور علاقہ کے عوام کی خدمت و تابعداری کا مشن جاری رکھیں گے۔ میں یہاں آج تمام معززین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔سادات برادران نے یہاں آکر میران مان بڑھایا ہے انشاء اللہ ہر قدم پر انکا ساتھ نبھائیں گے۔عشائیہ تقریب میں اس موقع پر سید سہیل عباس شاہ، سابق چیئرمین یونین کونسل معین الدین پور سیداں سید عقیل عباس شاہ سابق کونسلر سید سجیل عباس شاہ،،سید زاہد حسین شاہ، سابق کونسلر سید عامر عباس شاہ،زوارسید خرم عباس شاہ،سید وقاص حیدر شاہ، سید جعفر عباس شاہ، سید اظہر عباس شاہ،سید حسن عباس شاہ سید شکیل عباس شاہ سید اجمل حسین شاہ، سید حسن عسکری شاہ، باوا سید مجاہد عباس شاہ راجہ یونس علی،سید ارباز اکبر شاہ سید ارتضی حیدر شاہ سید کاشف شاہ سید ارسل شاہ،سید مرتضیٰ حیدر شاہ سید عابد حسین شاہ، سید شکیل عباس شاہ، سید حسن عباس شاہ سید غلام عباس،ٹھیکیدار طارق محمود، حاجی محمد نواز النبی کالونی سید طاہر عباس شاہ سید وکی شاہ، سید حسن رضا شاہ، سید حماد شاہ، سید رحمن شاہ سید عامر شاہ رضی عباس ودیگر عشائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔