علامہ خادم رضوی کا عرس، تحریک لبیک اجلاس میں شرکت کا لائحہ عمل

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)تحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات پی پی 34کااہم اجلاس گزشتہ روزتحریک لبیک منگووال سیکرٹریٹ میں کیاگیا جس کی صدارت ضلعی امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری نے کی اجلاس میں پی پی34کی تمام تنظیموں کے عہدیداران، کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی میٹنگ میں تحریک لبیک ضلع گجرات کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کارکنان وعہدیداران کو تنظیمی امورتیزکرنے کی ہدایات کی گئی جبکہ آنیوالے جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی صورتحال کاجائزہ لیاگیا اس موقع پر امیرضلع حافظ مرزا شفیق آرزو قادری نے تحریک لبیک پاکستان کے بانی علامہ خادم حسین رضوی کے دوسرے سالانہ عرس میں گجرات سے بھرپورحاضری کے حوالے سے پی پی34کے ذمہ داران کی ڈیوٹیاں لگائیں اورکہاکہ انشاء اللہ مکمل فری ٹرانسپورٹ کے ساتھ قیام وطعام کابھی خصوصی بندوبست کیاجائیگا انہوں نے تحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات کی تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کوتحریکی کاموں کوفعال کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی ٹارگٹ دیتے ہوئے سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں فعال کردارادا کرنیوالے کارکنان کوبھی شاباش دی اس موقع پر ضلعی ناظم اعلیٰ پیرسید غلام معین الدین شاہ، کاشف حسین بھٹی، ارشد کھوکھر، پی پی34کے امیرمحمد وقاص رضوی، سرپرست اعلیٰ محمد مقصود جرال، ناظم محمد بلال جلالی، مظہرقیوم ودیگرموجود تھے۔بعد ازاں شرکاء کے اعزازمیں پرتکلف استقبالیہ دیاگیا

آج کا اخبار
اشتہارات