Published: 31-10-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی گجرات کے زیراہتمام گجرات شہر وضلع بھرسے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کارکنان عامافراد اورنوجوانوں کے بڑے بڑے قافلے گزشتہ روزلاہوریوتھ لیڈرکنونشن میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے اورگجرات سے کنونشن میں مثالی حاضری رہی گجرات شہرسے قافلے اسلامک سنٹرسے روانہ ہوئے جہاں صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم ضلعی امیرچوہدری انصردھول ایڈووکیٹ نے قافلوں کورخصت کیا قافلے سینکڑوں گاڑیوں میں بڑی تعداد میں شرکاء کے ہمراہ سٹی امیر چوہدری صفدروڑائچ،یوتھ صدر شاہزیب ڈار، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن راجہ ساجد شریف،ڈاکٹراسحاق، چوہدری حمزہ سرور،صدربزنس فورم حاجی اسلم جاوید،کی قیادت میں روانہ ہوئے اسلامک سنٹرسے روانگی کے وقت شرکاء نے جماعت اسلامی اوراسلامی پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی شاندارمثالی حاضری پر لاہور یوتھ کنونشن کے منتظمین نے گجرات کے ذمہ داران کوخراج تحسین پیش کیا جبکہ گجرات سے چوہدری انصردھول ایڈوکیٹ ودیگررہنماؤں نے قافلوں کے لئے ٹرانسپورٹ کھانے ودیگرسہولیات کے بھرپورانتظامات کیے تھے۔گجرات کاقافلہ یوتھ کنونشن کے اختتام کے بعد واپس گجرات پہنچ گیا