Published: 31-10-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل عباس شاہ کی محلہ مقبول آباد آمد۔گلزار احمد المعروف گلا پہلوان، سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد اکرام کی طرف استقبالیہ کا اہتمام سید عدیل عباس شاہ کا محلہ مقبول آباد میں آتش بازی، گل پاشی و گلدستے پیش کر کے فقید المثال استقبال کیا۔ اس موقع پر سید سہیل عباس شاہ، سابق چیئرمین یونین کونسل معین الدین پور سیداں سید عقیل عباس شاہ سابق کونسلر سید سجیل عباس کو ہار پہنائے۔اس موقع پر معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔سید عدیل عباس شاہ نے کہا کہ گلزار احمد المعروف گلا پہلوان، سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد اکرام ہمارے دیرینہ ساتھی انکی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہونگا جس طرح آج انہیں یہاں میرا استقبال کیا ہے اس پر تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہ لوگ سید طالب حسین شاہ مرحوم کے چاہنے والے ہیں انشاء اللہ سنگ دھڑے کا خیال رکھیں گے سب ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔