سرائے عالمگیر میں دو پٹھان گروپوں کے مابین فائرنگ 5 زخمی

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ ریلوے لائن کے قریب دو پٹھان گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ میں دونوں گروپوں کے دو پٹھان جبکہ تین راہ گیر زخمی ہوگئیزخمی ہونے والوں میں عبد الرحمن گل خان اور اسد خان اور تین راہ گیر شامل ہیں پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے مضروب عبد الرحمن، گل خان کی مدعیت میں ملزمان رزاق، نذر خان، حسن، ماجد، نثار، سعید اللہ عرف بچھووغیرہ دس کس کے خلاف جبکہ ایک اور مقدمہ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے مضروب اسد خان کے بھائی آصف خان کی مدعیت میں شیر گل خان نوامی، ذیشان وغیرہ کے خلاف مقدہ درج کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے

آج کا اخبار
اشتہارات