آر پی او نے SHO تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کو معطل کر دیا

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)آرپی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس نے سرائے عالمگیر میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی جاوید اقبال کو معطل کردیا ڈاکٹر اختر عباس نے کہا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا آرپی او نے ریجن کے تمام پولیس افسران کو حکم دیا ہے کہ کسی بھی قابل دست اندازی جرم پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے اندراج مقدمہ میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالزیس پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات