چوہدری مونس الٰہی، چوہدری حسین الٰہی لانگ مارچ تیاریوں میں مصروف

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی اور ایم این اے چوہدری حسینالٰہی سے گجرات کے ممبران اسمبلی کی ملاقاتیں، لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری سعادت نو ازاجنالہ بھی میٹنگ بھی شریک تھے، چوہدری مونس الٰہی،چوہدری حسین الٰہی، ایم این اے تاشفین صفدر، ایم پی اے چوہدری ارشد نے ملاقات کے دوران گجرات اور سرائے عالمگیر میں عمران خان کے لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریوں بارے مشاورت کی گئی اور لانگ مارچ کو گجرات میں پنجاب کا تاریخی استقبال بنانے کیلئے تیاریوں بارے جائزہ بھی لیا گیا اور مہمانوں کے ٹھہراؤ اور روٹ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات