Published: 01-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگکے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کا گجرات میں استقبال پنجاب کا سب سے بڑا اور تاریخ ساز استقبال ہو گا، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں این اے 68کے قافلے فتح پور روڈ سے لورائے چوک، جمال پور سیداں، گیگیاں سے ہوتے ہوئے بولے پل پر آئیں گے وہاں سے نیئر انڈسٹری روڈکی طرف سے ہوتے ہوئے رامتلائی چوک میں اکٹھے ہونگے گجرات شہر کے استقبالی قافلوں کی وجہ سے این اے 68کے قافلے گجرات کے بائی پاس سے رامتلائی چوک میں جمع ہونگے جہاں پر عمران خان اور لانگ مارچ کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔