Published: 01-11-2022
گجرات (وسیم گوندل سے)سینئر صحافی حکیم شہباز الحسنچیف ایڈیٹر (قومی جذبہ میگزین) قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔نماز جنازہ آج یکم نومبر بروز منگل دن 2بجے آبائی گاؤں سوک کلاں کے قبرستان حضرت شاہ کھڑ کھڑ میں ادا کی جائیگی۔تمام دوست واحباب سے نماز جنازہ میں شرکت کی استدعا ہے۔حکیم شہباز الحسن کے انتقال کی خبر سن کر دوست و احباب بڑی تعداد میں انکی رہائشگاہ پہنچ گئے۔انکے بھائیوں علامہ امتیاز الحسن قادری، آصف الحسن بٹ (کیبل والے) ودیگر سے اظہار افسوس کرتے رہے۔