Published: 01-11-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی ضلع گجراتکے نومنتخب امیر چوہدری انصردھول ایڈوکیٹ کی تقریب حلف برداری چھ نومبرکو صبح ساڑھے گیارہ بجے اسلامک سنٹرگجرات میں منعقد ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی امیرجماعت اسلامی سراج الحق ہونگے جبکہ صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم سبکدوش ہونیوالے ضلعی امیرسید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ اورجماعت اسلامی کے دیگرذمہ داران وعہدیداران بھی موجود ہونگے ضلعی سیکرٹریٹ جماعت اسلامی اسلامک سنٹرمیں تقریب کی تیاریوں کاآغازکردیاگیاہے تقریب میں گجرات کی مختلف پیشہ وارانہ تنظیموں کو،عہدیداران ومعززین شہر بھی شریک ہونگے جن کے لئے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔