عمران خان وزیر اعظم، استقبال لوکیشن تبدیلی سے کوئی مسئلہ نہیں، چوہدری سلیم سرور جوڑا

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات(تجمل منیر سے)ضلعی صدر پی ٹی آئی و ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ نہ تشدد سے ڈرتا ہوں نہ کمزور دل ہوں اور نہ ہی کوئی میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرسکتا ہے عمران خان میری لائف لائن ہیں ان کیلئے جان و مال سب کچھ حاضر ہے اگر مجھے عمران خان کی خاطر ارشد شریف کی طرح شہادت بھی مل جائے تو  وہ بھی قبول ہے، عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے کچھ پیچیدگیاں آ رہی ہیں مگر ہم نے صرف عمران خان کو دیکھنا ہے ہماری کوئی ضد نہیں ہماری ڈیوٹیاں اجاڑ جگہ پر بھی لگا دیں تو ہم حاضر ہیں عمران خان جہاں جائیں گے وہاں میلہ لگ جائے گا ان خیالات کا اظہار وہ حلقہ پی پی31کی بارہ یونین کونسلوں کے نمائندگان سے خطاب میں کیا، چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ مجھے کسی عہدہ ایم پی اے یا صدارت کی ضرورت نہیں ہم نے بغیر لالچ عمران خان کی خاطر بہت کچھ برداشت کیا آئندہ بھی کریں گے صرف اور صرف عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ گجرات میں آزادی لانگ مارچ کا شاندار استقبال کیا جائے گا، سنٹرل پنجاب کی جانب سے تا حال کوئی پیغام نہیں آیا جب آئے گا سب کو آگاہ کردیں گے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے حوالہ سے پیچھے کیا جا رہا ہے مگر اپنے عہدیداران و کارکنان ممبران کو ہدایت ہے کہ لانگ مارچ میں پارٹی جھنڈے اور پاکستانی پرچم لہراتے نظر آنے چاہئیں عمر ان خان کی کوششیں ضرور کامیاب ہوں گی، انہوں نے کہاکہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے کوئی کرپشن نہیں کی، میرے کوئی کٹے وچھے نہیں جو اقتدار کے بعد کوٹھیوں اور گاڑیوں کے مالک بن جائیں میں عوام کے ساتھ ہوں اور جہاں تک ممکن ہے عوام کے کام ترجیحی بنیادوں پر حل کرا رہا ہوں حلقہ پی پی31کے عوام ہی حقیقی آزادی لانگ مارچ کو کامیاب کرا سکتے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات