سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے ڈیڑھ ارب کی گرانٹ مانگی ہے، محمود گوندل

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کے ڈائریکٹرو ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل نے بتایا ہے کہ گجرات شہر سے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے اور شعبہ سینی ٹیشن کی جدید تقاضوں سے ازسر نو تشکیل دینے کیلئے پنجاب حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ مانگی ہے تاکہ اس رقم سے جدید مشینری خریدی جاسکیں اور سینی ٹیشن سٹاف کی بھرتی مکمل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ دیگر بڑے شہروں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کامیابی سے چل رہے ہیں گجرات میں اسکی باقاعدہ منظوری ہوچکی ہے فنڈز موصول ہوتے ہی اس پر کام شروع ہوجائیگا جو مشینری ٹھیک ہے اور موجود ہ سٹاف کو بھی استعمال میں لایا جائیگا جس کے بعد شہر سے صفائی سے متعلقہ شکایات میں کمی واقع ہوگئی اور گجرا ت شہر خوبصورت شہر کے طور پر دیکھا جائیگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات