چوہدری حسین الٰہی، چوہدری موسیٰ الٰہی کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی‘ امیدوار برائے ایم این اےNA-71 چوہدری موسیٰ الٰہیکے حلقوں میں 70ترقیاتی اسکیموں کیلئے دو ارب کے ٹینڈر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفس میں کھولے گئے ٹینڈر اوپننگ کمیٹی کے ممبران ایکسین عثمان لاشاری‘ ایس ڈی او ہائی وے خالد چٹھہ‘ ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ عامر سلیم‘ نمائندہ ڈپٹی کمشنر تھے ان فنڈز سے چوہدری  موسیٰ الٰہی کے حلقہ کی فی یونین کونسلز میں پانچ کروڑ روپے مالیت سے گلیاں نالیاں تعمیر کی جائینگی جبکہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی یونین کونسلوں میں بھی ترقیاتی کام ہونگے ایکسین لوکل گورنمنٹ عثمان لاشاری نے کہا ہے کہ جن ٹھیکیداروں کو کام آلاٹ ہوئے ہیں ایک دو دن میں ورک آرڈر جاری ہونے کے بعد باقاعدہ ترقیاتی کاموں کا آغازہوجائیگا کام کی کوالٹی اور معیارپر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

آج کا اخبار
اشتہارات