حکیم شہباز الحسن، دولت سے زیادہ دوست کمائے

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات(احسان اللہ اعظم سے) حکیم شہباز الحسن چیف ایڈیٹر قومی جذبہ ایک خدا ترس شخصیت ملنساری اور باغ وبہار طبیعت کے باعث ہر دل  میں اپنا ایک منفرد مقام رکھنے والے مادیت پرستی کے اس دور میں بھی انسانیت خدا خوفی کا جذبہ رکھنے والے انسانو ں شمار ہوتے جنہوں نے شعبہ صحافت میں پیسہ سے زیادہ نیک نامی اور تعلقات کمائے، حکیم شہباز الحسن سوک کلاں کے کشمیری خاندان سے سپوت تھے جنہوں نے شعبہ حکمت میں اپنا نام ومقام حاصل کرنے کے بعد معاشرتی سدھار اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کے لیے شعبہ صحافت کا انتخاب کیا اور گجرات میں ایک خوبصورت میگزین قومی جذبہ نکالا جس کو مسلسل مارکیٹ میں لاتے اور پوری رغبت سے تیار کرتے تھے جس میں کمرشل ازم کو نہیں بلکہ معاشرتی اصلاح وعوامی فلاح وبہبود کو اولیت دی جاتی حکیم شہباز الحسن دھیمے لہجے کے انسان تھے جو اپنے سینئر سے انتہائی احترام اور چھوٹوں سے شفقت سے پیش آنے کا ہنر رکھتے تھے اور ہر مکتبہ فکر میں اپنا احترام کا رشتہ ومقام رکھتے تھے شعبہ صحافت میں وسیع تعلقات اور بغیر مفاد کے قائم ہونے والے تعلقات کو ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود اور دوستوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتے وسیع حلقہ احباب ان کی شخصیت کا آئینہ دار تھا گجرات پریس کلب کی تقاریب میں خصوصی شرکت کرتے مہمان نواز ملنسار ی میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات