Published: 01-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائدین چوہدری صاحبان کی ہدایت پر سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی صورت میں لانگ مارچ کا استقبال کریں گے، عمران خان سے کیا وعدہ ایفا کریں گیچوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں گجرات میں فقید المثال استقبال کرینگے اور گجرات کا استقبال ثابت کریگا کہ چوہدری صاحبا ن اور عمران خان سے لوگ محبت کرتے ہیں اور یہ استقبال انشاء اللہ پنجاب میں سب سے بڑا استقبال ہو گا، گجرات چناب سے رامتلائی چوک، سروس موڑ، لالہ موسیٰ، کھاریاں، سرائے عالمگیر میں جگہ جگہ استقبال کیا جائے گا انشاء اللہ گجرات میں لانگ مارچ کا ہونے والے استقبال ثابت کر یگا کہ یہ چوہدری برادران کا گڑھ ہے۔