چوہدری شہزاد گل سے طارق وڑائچ، اللہ دتہ کھٹانہ کی ملاقات

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)کارڈیلرز ایسوسی ایشن کے بانی صدر ایگل موٹرز کے چیف ایگزیکٹو چوہدری طارق وڑائچ جنرل سیکرٹری اے ڈیکھٹانہ آف ایگل موٹر ز گزشتہ روز نوجوان مسلم لیگی راہنما چوہدری شہزاد گل کے دفتر گئے اور ان کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ہارپہنائے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، چوہدری طارق وڑائچ اے ڈی کھٹانہ نے کہا کہ چوہدری شہزاد گل چوہدری برادران کے بے لوث ورکر ہیں انہوں نے بطور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ بہترین کام کیا اب وہ بطور مشیر زیر اعلیٰ بھی عوام کی بھر پور خدمت کریں گے اور پارٹی کو مضبوط و منظم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے چوہدری طارق وڑائچ اللہ دتہ کھٹانہ نے کہا چوہدری شہزاد گل اپنے والد مرحوم چوہدری عطاء اللہ گل کے نقش قدم پر چل کر عوامی خدمت کی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات