ڈیرہ سید طالب شاہ پر وفود کی آمد جاری گلدستے مبارکبادیں، استقبالیہ تقاریب

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے)سید عدیل عباس شاہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب۔ڈیرہ سابق ناظم سید طالب حسین شاہ پررونقیں۔وفود کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری گزشتہ روز ممتاز شخصیات نیمبارکباد و گلدستے پیش کیے۔گزشتہ روزسید صغیر حسین شاہ، سید قدیر حسین شاہ، سید نومی شاہ، سید عمران شاہ سپین، گلزار احمد گلا پہلوان،ٹھیکیدار محمد اکرام، سید سبطین شاہ مدینہ سیداں،سید بہادر علی شاہ سمیت دیگر نے ڈیرہ سید طالب شاہ آکر مبارکباد دی اس موقع پر عمائدین کا کہنا تھا کہ سید عدیل عباس شاہ کا مشیر وزیر اعلیٰ بننے علاقہ کیلئے بڑااعزاز انشاء اللہ سید عدیل عباس شاہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن انجام دینگے اور علاقہ کے عوام کی خدمت و تابعداری کا مشن جاری رکھیں گے۔بعدازاں سید سہیل عباس شاہ، سابق چیئرمین سید عقیل عباس شاہ، سابق کونسلر سید سجیل عباس شاہ،سید ارتضیٰ حیدرشاہ کا معززین علاقہ کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاررہا۔

آج کا اخبار
اشتہارات