مشیر وزیر اعلیٰ ملک افتخار ایڈووکیٹ سے ممتاز شخصیات کی ملاقات، گلدستے پیش

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)ممتاز شخصیات گزشتہ روز مسلم لیگی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سابق صدر گجرات بار سابق ناظم ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ شادمان کالونی گئیں اور ملک افتخار ایڈووکیٹ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ہار پہنائے اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی، مبارکباد دینے والوں میں مرکزی انجمن تاجران کے گروپ لیڈر شیخ افضال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نبیل احمد شاکر، جنرل سیکرٹری ملک بابر، سرپرست اعلیٰ خان شبیر خان، حاجی اورنگزیب، سینئر نائب صدر صرافہ بازار نائب صدر انجمن تاجران اور صرافہ بازارتاجران کے عہدیداران نے ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الٰہی اور چوہدری برادران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ کی پارٹی سماجی و عوامی خدمات بے مثال ہیں ان کا وزیر اعلیٰ پنجاب مشیر بننا ملک افتخار کی صلاحیتوں کھلا اعتراف ہے وہ حسب روایات عوامی خدمت کی مثال قائم کریں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات